’’سوڈانی جمیعت برائے مکتبات اور معلومات‘‘ کی طرف سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں روضہ مبارک کے ڈیجیٹل معلوماتی مرکز کی شرکت

سوڈان کے محکمہ علمی و سائنسی امور کے ذیلی ادارے ’’سوڈانی جمیعت برائے مکتبات اور معلومات‘‘ اور ’’عرب اتحاد برائے مکتبات اور معلومات‘‘ کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی پہلی ورچوئل علمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈیجیٹل معلوماتی مرکز نے شرکت کی اور اس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
اس کانفرنس میں روضہ مبارک کی طرف سے لائبریری میں قائم ڈیجیٹل معلوماتی مرکز کے انچارج عمار حسين الجواد نے (برقی تعلیم کی معاونت میں عراقی ڈیجیٹل ذخیرے کے کردار) پر گفتگو کی۔
عمار الجواد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہماری طرف سے اس کانفرنس میں پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات میں سے ایک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے کہ جو (برقی تعلیم میں اداری ڈیجیٹل ذخیروں کا کردار اور اس کے لیے بہترین ایپس اور طریقہ کار) کے موضوع پر لکھا گیا ہے۔
اس میں (Iraqi Digital Repository for Dissertations & Theses) کے بارے میں کافی تفصیل سے بات کی گئی ہے اور مذکورہ بالا مرکز کی تیار کردہ تحقیقی مقالات پر مشتمل اس غیر منفعتی ویب سائٹ اور اس سے استفادہ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: