اربعین امام حسین(ع) میں شرکت کرنے والے عزائی اور خدماتی مواکب کے لیے صحت سے متعلق ہدایات

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حسینی شعائر اور مواکب کے سیکشن نے اربعین امام حسین(ع) میں شرکت کرنے والے عزائی اور خدماتی مواکب کے لیے طبی اداروں کی تعلیمات کی روشنی میں طے کردہ ہدایات جاری کی ہیں اور ہر ایک سے ان پر سختی سے عمل کرنے اور کروانے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا کی وباء سے زائرین اور عزاداروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ان ہدایات میں کہا گیا ہے:
1. موکب میں کام کرتے ہوئے اور ماتمی جلوسوں میں نکلتے وقت دستانے اور ماسک پہنے جائیں۔
۲. اس عرصے کے دوران سنیٹائیزر کا باقاعدی سے استعمال کیا جائے اور مواکب اور حسینیات کو مسلسل جراثیم کش مواد سے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔
3۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کے دوران مقررہ فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
4. تبرک اور کھانا امام بارگاہوں کے اندر اور کھانا پکانے کے لیے مختص کردہ جگہ میں تیار کیا جائے اور اس دوران تمام طبی تعلیمات پر عمل پیرا رہا جائے۔
5. کھانے پینے کی چیزیں اچھی طرح پیک کر کے زائرین میں تقسیم کی جائیں۔
6. ماتمی جلوس کے دوران سڑکوں پر لگائی گئيں لکیروں کے درمیان اور دی گئی ہدایات کے مطابق چلا جائے۔
7. ہر موکب یا تنظیم میں دو تین افراد کو صرف جراثیم کش مواد سپرے کرنے کی کی ذمہ داری سونپی جائے اور یہی افراد دوسروں کو مسلسل ماسک اور دستانے پہننے اور سنیٹائیزر کا استعمال کرنے کی اپیل کریں۔
8. کسی بھی ایسے شخص کو مجلس اور ماتمی جلوس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے جس نے دستانے اور ماسک نہیں پہنے ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: