بصرہ گورنریٹ میں 1970 مواکب سے زیادہ زائرینِ اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں خدمات فراہم کر رہے ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل چلنے والے زیادہ تر لوگ اس وقت بصرہ گورنریٹ کے علاقوں سے گزر رہے ہیں اور ہر جگہ اہل مواکب زائرین کے قدموں میں اپنی پلکیں بچھا رہے ہیں، ہر جگہ حسینی مہمان نوازی اپنی عروج و معراج کی منزلوں کو چھو رہی ہے۔

روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں شعائر اور حسینی مواکب کے سیکشن کی بصرہ میں موجود شاخ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ مذکورہ سیکشن میں بصرہ گورنریٹ کے رجسٹرڈ شدہ حسینی مواکب میں سے 1970 مواکب اس وقت بصرہ گونریٹ کی حدود میں زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ بصرہ گورنریٹ کے ہی دیگر ہزاروں مواکب ایام اربعین کے دوران کربلا شہر کے اندر اور کربلا آنے والے تمام راستوں پر زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔

اسی طرح ایک محدود اعداد وشمار کے مطابق بصرہ میں زائرین کو سروسز دینے والی غیر رجسٹر شدہ انجمنوں اور مواکب کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے ہوئے تھیں۔ جبکہ اہل بصرہ کی طرف سے انفرادی طور پر پیش کی جانے والی خدمات الگ سے ہیں جن کے اعداد و شمار کا اندازہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں بصرہ گورنریٹ کے رجسٹرڈ شدہ حسینی مواکب کے انچارج الحاج منذر حمید نزال نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بصرہ کے موجود مواکب بیس20 یونٹس میں تقسیم ہیں کہ جن میں سے چھ6 یونٹ بصرہ گورنریٹ کے مرکزی علاقوں میں اور چودہ14 یونٹ نواحی علاقوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں ہمارے مواکب ساحلِ سمندر اور عراق کی زمینی سرحد سے لے کر بصرہ گورنریٹ کی دوسرے شہروں سے ملنے والی سرحد تک کربلا جانے والے تمام راستوں میں ہر جگہ زائرین کی خدمت کے لیے موجود ہیں اور ان کے کھانے، پینے، آرام کرنے اور قیام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک میں موجود غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر اہل مواکب زائرین کی خدمت کے دوران محکمہ صحت کی بتائی گئیں تمام احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر رہے ہیں، کھانے، پانی اور چائے وغیرہ کے لیے یکبار مصرف (ڈسپوزیبل) برتن استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری کچھ ٹیمیں ہر جگہ جا کر اہل مواکب کی طرف سے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لے رہی ہیں اور اہل مواکب کی اس حوالے سے رہنمائی بھی کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل مواکب ناصرف خدماتی امور میں پیش ہیں بلکہ طبی اور سیکورٹی اداروں کی بھی مدد کر رہے ہیں اور جب پیدل چلنے والے زائرین بصرہ گورنریٹ کی حدود سے نکل کر اگلے علاقوں میں داخل ہو جائيں گے تو ہم سب اہل مواکب بھی کربلا کی جانب پیدل روانہ ہو جائيں گے تاکہ زائرین کی خدمت اور کربلا پیدل جانے کا دھرا اجروثواب حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ اہل مواکب کے ساتھ ساتھ بصرہ کی مقامی حکومت اور تمام سرکاری ادارے بھی اس وقت اپنے تمام تر وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: