وفاقی وزاراء کی روضہ مبارک میں حاضری اور اربعین کی تیاریوں کا جائزہ

بروز جمعہ (7 صفر 1442هـ) بمطابق (25 ستمبر 2020ء) کو وفاقی وزیر زراعت محمد کریم الخفاجی اور وفاقی وزیر محنت و سماجی امور ڈاکٹر عادل الرکابی نے کربلا کے گورنر نصيف جاسم الخطابي کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور زائرین کے لیے حکومت اور روضہ مبارک کی طرف سے پیش کی جانے والی مشترکہ خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں زیارت اربعین کے احیاء کے لیے روضہ مبارک کی غیر معمولی تیاریوں کے بارے میں وزاراء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں وزیر زراعت نے روضہ مبارک کی زراعت کے میدان میں کاوشوں اور کامیابیوں کو کافی سراہا اور اسے سب کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: