ریسکیو ٹیموں نے طبی انخلاء اور ایمبولینس کے لیے اپنے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے کر کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طبی امور کے شعبہ اور یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے ایام اربعین میں مراسیم زیارت کے دوران ضرورت پڑنے پر طبی انخلاء اور ایمبولینس کے لیے اپنے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ریسکیو پلان کے تمام عملی پہلوؤوں پر غور کرنے، ریسکیو ٹیموں میں کام کی تقسیم اور اسی سے متعلق ديگر کاموں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں طبی امور کے شعبہ، یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ اور ریسکیو ٹیموں کے سربراہان نے ایک میٹنگ کی کہ جس میں تبادلہ خیال اور اپنے لائحہ عمل کو حتمی صورت دینے کے بعد کلی طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
طبی امور کے شعبہ کے انچارج ڈاکٹر أسامة عبد الحسن اور یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ کے نمائندے محمود طاهر القره غولي نے بتایا کہ ہے ایام اربعین میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور مراسیم زیارت کے دوران ضرورت پڑنے پر طبی انخلاء اور ایمبولینس کے لیے روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ بڑی تعداد میں ہمیں طبی رضاکاروں اور یونیورسٹی کے طلاب کی مدد حاصل ہے اور اس کے لیے ہماری تیاریاں ہر حوالے مکمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: