روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پرنٹ میڈیا انچارج کی (حسینی تھیٹریکل متن) کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پرنٹ میڈیا کے سربراہ علی حسین الخباز نے (حسینی تھیٹریکل متن) لکھنے کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر افتراضی طور پر منعقد ہونے والے سیمینار (عاشوراء لغة السلام الإنسانيّ للثقافة والفنون) (عاشوراء: ثقافت اور فنون کے لئے انسانی امن کی زبان) کے ضمن میں منعقد ہوا اور اس میں عراق کے علاوہ (12) ممالک نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہرنے والک اس تھیٹریکل تحریر کا عنوان (النورس) یعنی بگلا ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی الخباز نے کہا: اس مقابلے اور اس سیمینار کا انعقاد عاشوراء اور ایامِ عزاءِ حسینی کی مناسب سے کیا گیا۔ اس تحریر کا خیال اس بگلے سے لیا گیا ہے کہ جو امام حسین(ع) کی شہادت کے فورا بعد نمودار ہوا، اس کا پورا جسم امام حسین(ع) کے خون سے لتھڑا ہوا تھا اور وہ اس خون کو اہل کوفہ پر چھڑک رہا تھا اس منظر نے ابن زیاد اور اہل کوفہ میں شدید خوف ہراس پھیلا دیا۔

انہوں نے مزید بتایا: میری تحریر کردہ کہانی اور اس کا تفصیلی متن تخیلات پر مشتمل ہے۔ البتہ اس بارے میں مختصر روایت کتاب (شجرة الطوبى) میں مذکور ہے۔

واضح رہے کہ اس سیمینار کا انعقاد محترف ميسان المسرحيّ اور (theater.Tv) کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا اور اس میں بہت سی سرگرمیاں دیکھنے میں آئيں۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ علی خباز بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کی کتابیں عالمی سطح پر بہت سے مقابلوں میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: