مابین الحرمین سیکشن کا ٹیکنیکل یونٹ مابین الحرمین، مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں اور کربلا قدیمہ کے تمام علاقوں میں مرمت اور بحالی کے امور سنبھالے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین سیکشن سے وابستہ جنرل مینٹیننس ڈویژن کے ٹیکنیکل یونٹ کا عملہ مابین الحرمین، مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کے علاوہ کربلا قدیمہ کے تمام علاقوں میں مرمت اور بحالی کے امور سنبھالے ہوئے ہے۔
ٹیکنیکل یونٹ کے انچارج علی محمد صاحب نے یونٹ کی ذمہ داریوں کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: "ہماری یونٹ مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کے علاوہ کربلا قدیمہ کی ترقی و بحالی کے لئے کئی اہم ذمے داریاں سنبھالے ہوئے ہے جن میں لوہے سے متعلقہ کام ، پلمبنگ ، رنگ و روغن کرنا اور تعمیراتی کام شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا ، "ان تمام سول ورکس کے علاوہ مابین الحرمیں کے تمام حصوں کی دیکھ بھال بھی ہماری ذمہ داری ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "پلمبنگ ورکس میں پینے کے پانی کی لائنز (آر او) کی بحالی کے ساتھ ساتھ وضو کے لئے بنائے گئے پوائنٹس کی دیکھ بھال بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ محکمہ کی سائٹس میں پلمبنگ سے متعلقہ تمام کام بھی ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔"
انھوں نے کہا: "ہماری یونٹ کا عملہ مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کے فٹ پاتھوں کو پینٹ کرتا ہے اورمحکمہ کی سائٹس میں پینٹنگ سے متعلقہ تمام کام بھی ہمارے فرائض میں شامل ہیں جبکہ ان جگہوں میں ثانوی چھتوں ڈالنا اور دیواروں پر پلاسٹک کوٹنگ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ "
جہاں تک تعمیراتی کاموں کا تعلق ہے تو ہمارے عملے کو ٹف ٹائلزاستعمال کر کے فٹ پاتھ بنانے اور باندھنے میں مہارت حاصل ہے ، علاوہ ازیں مابین الحرمین اور آس پاس کی گلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی ہماری یونٹ کا عملہ کرتا ہے۔ "
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا ، "مخصوص زیارت کے ایام میں ہماری ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں ، کیونکہ ہمارا عملہ انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو تعاون فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک کی بیرونی سائٹس کی تیاریوں اور دیکھ بھال کے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے تاکہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: