قرآنی یونٹ کا خواتین کے لیے (خيرُ مَنْ جاء الوجود) کے نام سے ایک معلوماتی مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل کے آفس کے شعبہ دینی ہدایات برائے خواتین کے قرآنی یونٹ نے خواتین کے لیے (خيرُ مَنْ جاء الوجود) کے نام سے ایک معلوماتی مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔

اس کے بارے میں مذکورہ بالا یونٹ کی انچارج فاطمہ عباس موسوی نے بتایا ہے کہ عید میلاد النبی(ص) اور عید میلاد امام صادق(ع) کی مناسبت سے اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے یہ مقابلہ رسول خدا(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی سیرت طیبہ کے حوالے سے 30 مختلف سوالات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقابلے میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والی خواتین کو انعامات اور متبرک تحائف دیے جائیں گے اور یہ مقابلہ 5 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس مقابلہ میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=166504935102173&id=100630901689577
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: