شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے ملک بھر میں رجسٹرڈ جلوسوں، نمائیدوں اور وابستہ یونٹس کو منظم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے ملک بھر میں رجسٹرڈ جلوسوں، نمائیدوں اور وابستہ یونٹس کو منظم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد جلوسوں کی سرگرمیوں، ان کی تنظیم اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ کربلا یا دیگر علاقوں میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے مراسم عزا کی ادائیگی اور خدمات کی فراہمی میں آسانی ہو۔

مذکورہ شعبہ کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کے عہدیداروں اور علاقائی یونٹس کے سربراہوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقات اور مشاورت کے بعد پیش کی جانے والی سفارشات کے مطابق ان کے کام کو مزید منظم اور مربوط کرنے کے لئے ہمارے شعبے نے ابتدائی اقدامات اٹھائے ہیں۔ جن کے تحت نئے شناختی کارڈز کا اجراء اور اس سیکشن کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ تمام خدماتی اور ماتمی مواکب کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گورنریٹ کے لئے ایک ٹائم ٹیبل طے کیا گیا ہے جس کے تحت علاقائی یونٹس کے سربراہان یونٹس سے وابستہ مواکب کے نمائیدون اور ذمہ داران کی جانب سے فراہم کردہ ضروری دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد ان کو مخصوص ڈیٹا بیس میں داخل کریں گے اور اس کام کی ابتدا بغداد سے ہو گی۔

انھوں نے آخر میں کہا کہ نیا شناختی کارڈ جعلی نہیں ہوسکتا ، کیوں کہ اس میں بہت ساری خصوصیات ہیں۔ اس میں بارکوڈ اور خصوصی نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ میں یونٹ کے عہدیدار کے علاوہ کارڈ کے مالک کی شناخت ، چاہے وہ جلوس کا کفیل ہو یا اس کا معاون کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ سرکاری حوالہ جات پانچ سال کے لئے موزوں ہیں ، اور آخر میں پرانے حوالہ جات جو ہر سال تجدید کیے جاتے تھے منسوخ کردیئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: