قرآن کمپلیکس پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے قرآن مرکز کے توسیعی منصوبے قرآن کمپلیکس پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ قرآن کمپلیکس کی تعمیر کے لئے العلقمیٰ سروس کمپلیکس میں جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا ، جو بابل - کربلا روڈ پر واقع ہے اور1،300 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔

مذکورہ شعبہ میں تعمیراتی ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی التویل نے کہا: “یہ منصوبہ انسٹی ٹیوٹ کی ضروریات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ یہ کمپلیکس (11) کلاس رومز کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء کے لئے (20) رہائشی کمروں پر مشتمل ہے، جنھیں ایام زیارت خصوصا اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کی رہائش کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کمپلیکس میں انتظامی کمروں، ایک اسٹوڈیو اور باتھ رومز کے علاوہ (250) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ایک بڑا میٹنگ ہال بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا ڈیزائن اور اس پر عمل درآمد اس وقت منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور الحیات کورونا یونٹس کی تعمیر میں عملے کی مصروفیت کی وجہ سے اس کمپلیکس کی تعمیرمیں خلل پڑا ہے۔ انشااللہ یہ منصوبہ مطلوبہ تکنیکی خصوصیات اور اعلی معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا اور اس عمارت میں جدید ترین سسٹمز اور آلات نصب کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: