ساتویں سالانہ جشن امیرالمومنین(عليه السلام) کا انڈیا میں انعقاد ملتوی

عراق کے مقدس روضوں اور بالخصوص روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے سالانہ جشن امیر المومنین (ع) کی انتظامی کمیٹی نے ساتویں سالانہ جشن امیرالمومنین کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، جو امیر المومنین حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے رجب کو منعقد ہونا تھا۔

کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ: موجودہ عالمی وبائی مرض سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مہمانوں اور عوام کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اس سال اس تہوار کومنعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: