ما بین الحرمین کا ہر منظر شموسِ محمّديہ کے طلوع ہونے کی دنیا کو مبارک باد پیش کر رہا ہے

یہ ماہِ شعبان ہے کہ جو اہل بیت اطہار کے ہاں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس ماہ کی پہلے نصف حصہ کے اکثر دنوں میں اہل بیت رسول سے تعلق رکھنے والی متعدد ہستیوں کے جشن میلاد ہیں، اور یہاں کربلا اور مابین الحرمین کی فضا انوار محمدیہ کی آمد کی مبارک باد پیش کر رہی ہے۔

اس مقدس مہینے کے قریب آتے ہی ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے اس جگہ کو امام حسین(ع)، ان کے بھائی حضرت عباس(ع)، ان کے بیٹے امام سجاد(ع) و حضرت علی اکبر(ع) اور صاحب العصر والزمان الحجّة بن الحسن(عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کا جشن میلاد منانے کے لیے سجانا شروع کر دیا تھا اور اس وقت پورا ما بین الحرمین پھولوں، بینروں اور دیگر آرائشی اشیاء سے مکمل سجا ہوا ہے اور یہاں کا ہر منظر شموسِ محمّديہ کے طلوع ہونے کی دنیا کو مبارک باد پیش کر رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ما بین الحرمین میں میڈیا یونٹ کے انچارج علاء عماد یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے رنگین لائٹنگ، پھولوں کے بڑے بڑے گلدستوں اور آرائشی پودوں کے علاوہ دونوں طرف 30 خوبصورت بینر آویزاں کیے ہیں کہ جن پر امام حسین(ع)، ان کے بھائی حضرت عباس(ع)، ان کے بیٹے امام سجاد(ع) و حضرت علی اکبر(ع) اور امام زمانہ(ع) کی فضیلت کے حوالے سے اقوال درج ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: