الکفیل ہسپتال میں موجود جدید ٹیکنالوجی نےایک مشکل اور پیچیدہ صورتحال کو کامیابی سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بچے کی پیدائش کے لئے دل کی بیماری میں مبتلا خاتون کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مذکورہ خاتون کا تعلق بغداد سے ہے اور بہت سارے ہسپتالوں نے خاتون کو علاج فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ ایک پیچیدہ کیس تھا اور ماں اور بچے دونوں کی زندگیاں خطرے میں تھیں۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر أزهار عبد فليح نے کہا: "مریضہ حمل کے نویں مہینے سے تھی اور دل کی بیماری اور خون کی شدید کمی میں مبتلا تھی۔"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:" الکفیل ہسپتال میں موجود جدید ٹیکنالوجی نے اس مشکل اور پیچیدہ صورتحال کو کامیابی سے حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس کے بغیر ہمارے لئے اس آپریشن میں کامیابی کا حصول مشکل تھا۔ "
ڈاکٹر عابد فلاح نے مزید کہا ، "مریضہ کے ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد ہم نے کامیابی کے ساتھ آپریشن کیا اور آپریشن کے بعد ماں اور بچے دونوں کی صحت بہتر ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: