حضرت عباس علیہ السلام کے مشہور القاب میں سے ایک "العمید" بھی ہے اور اسی مبارک لقب کے نام سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک سہماہی رسالہ العمید بھی شائع ہوتا ہے عربی میں چھپنے والا یہ رسالہ جدید سائنسی تحقیقات و انکشافات اور ایجادات پر مشتمل مضامین کو شائع کرتا ہے اور مختلف انسانی شعبوں میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے اس رسالہ کے شائع کرنے کا مقصد سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلاب تک نت نئی معلومات پہنچانا اور انھیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے علمی مدد فراہم کرنا ہے۔
العمید کی تحریری کمیٹی اور مجلس مشاورت نے دنیا میں ہونے والی جدید تحقیقات اور سائنسی انکشافات کو طلاب اور دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے25 تا 26 دسمبر2013ء کو پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے کہ جو عراق میں موجود مقدس روضوں کی طرف سے پہلی مرتبہ تعلیم و ترقی کی طرف اٹھایا گیا منفرد قدم ہے۔
اس سیمینار کا شعار و نعرہ ہے:
"آؤ العمید کے جوار میں ملیں تاکہ مل کر ترقی کریں"۔
اسی نعرے کے تحت پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے دنیا کے کونے کونے میں رہنے والے تعلیم و تربیت سے منسلک افراد اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دوسرے انسانی زندگی کے شعبوں میں ریسرچ کرنے والے اشخاص کو پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
تحریر و تحقیق کے عالمی قواعد و ضوابط کے مطابق جو افراد 15سے30 صفحات پر مشتمل اپنی کسی علمی تحقیق یا سائنس و ٹیکنالوجی اور دوسرے انسانی زندگی کے شعبوں میں لکھی ہوئی منفرد تحریر کو 5/10/2013 تک درج ذیل پتا پر ارسال کریں گے ان کے سیمینار میں شرکت کے تمام انتظامات پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی کے ذمہ ہوں گے۔
http://alameed.alkafeel.net Email : alameed@alkafeel.net
Tel: +964 032 310059
Mobile: +964 07719487257