سال 2020 کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف کی جانب سے (1،648،485) کھانے فراہم کئے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اعلان کیا ہے کہ سال 2020 کے دوران مضیف کی جانب سے زائرین کرام اور دیگر خدمات کے لئے (1،648،485) کھانے فراہم کئے گئے ، اگرچہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے گذشتہ سال کورونا عالمی وبائی مرض کے نتیجےمیں لگائے جانے لاک ڈاون کے باعث تین مہینے سے زیادہ عرصہ تک اپنی خدمات روک دی تھیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا:: " 2020 بہت ہی غیرمعمولی سال تھا ، کیونکہ اس سال کورونا وبا ئی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ لئے رکھا اور اس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے تقریبا ہر جگہ کرفیو نافذ کیا گیا۔ گذشتہ سال کرفیو کے دوران بھی بے شک زائرین کو کھانے کی فراہمی بند رہی لیکن مضیف نے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے کورونا مرض سے نبرد آزما گروپس جن میں سیکیورٹی فورسز اور طبی عملہ شامل ہیں اور الحیات کورونا یونٹس میں موجود وائرس سے متاثرہ افراد کو کھانے کی فراہمی جاری رکھی۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "ان غیر معمولی حالات کے باوجود کہ جن کا عملہ عادی نہیں تھا، ہم نے وزارت صحت اور متعلقہ اتھارٹیز کی ہدایات پر عمل کرتے سخت احتیاطی و حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے اپنی خدمات کے سلسلے کو بحال کرتے ہوئے
مندرجہ ذیل گروپس کو کھانا فراہم کیا:

پہلا: روضہ مبارک کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کرام: انھیں کھانا حرم مقدس کے اندر مضیف کے ڈائننگ ہالز میں ، یا بیرونی آوٹ لیٹس کے ذریعے یہ سروس فراہم کی جاتی رہی۔

دوسرا: زیارت عاشورہ اور زیارت اربعین امام الحسین علیہ السلام کے کے زائرین: کیونکہ مضیف نے زائرین عاشورہ اور اربعین کو کھانا مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس خدمت کے لئے سب سے پہلے اعزاز پانے والا اور سب سے آخرمیں الوداع کرنے والا یہ ہی مقام تھا۔

تیسرا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خصوصی مہمان اور سرکاری اور غیر سرکاری وفود ۔

چوتھا: وائرس سے متاثرہ وہ لوگ جنہیں کربلا گورنریٹ کے الحیات کورونا یونٹس میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔

پانچواں: پرامن مظاہرین : کربلاکے تربیۃ اسکوائر جمع ہونے والے پرامن مظاہرین جنھیں گذشتہ سال کے آغاز میں کھانا مہیا کیا گیا۔

چھٹا: رضاکار: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رضاکار جو اہم ایام زیارت کے دوران سیکیورٹی اور سروس پلان کے نفاذ میں خدمات فراہم کرتے رہے۔

ساتویں: خصوصی مناسبات پر (آئمہ اطہار علیہم السلام کی شہادت اور جشن ولادت یا جمعہ کے دن ) روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کرام.

آٹھویں: الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ اینڈ ریسکیو۔

نویں: کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائنز پر موجود سیکیورٹی فورسز جو کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے لئے احتیاطی لاک ڈاون کے دوران خدمات پیش کر رہے تھے، کو بھی ہزاروں فوڈ پارسلز مہیا کئے گئے۔

زائرین کے ذوق اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مضیف کے عملہ کی جانب سے انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے گئے۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا گروپس کو کھانے کے ساتھ جوس ، موسمی پھل اور مٹھائیاں بھی پیش کی گئی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: