تمام ٹی وی چینلز شبہائے قدر کے دوران کربلا سے براہ راست نشریات دکھا سکتے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے ذیلی ادارے الکفیل پروڈکشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ شبہائے قدر کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مابین الحرمین سے براہ راست نشریات تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اور یہ نشریات بغیر کسی لوگو کے ہوں گی تاکہ ہر میڈیا ہاؤس اسے اپنے لوگو کے ساتھ استعمال کر سکے۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈ وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A)

‏DOWNLINK:12680.200 H

‏MOD:DVBS2

‏QPSK

‏FEC:5/6

‏Sr :3250

‏HD/MPEG-4


براہ راست نشریات کے پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:

اذان اور نماز ظہرین (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں ختم قرآن کی محفل: شام 5:00 سے 6:00 بجے تک۔

اذان اور نماز مغربین (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)۔

دعاء الافتتاح 8:00 بجے شب۔

اعمال شب قدر (زيارت امام حسين (عليه السلام) - دعاء رفع المصاحف - دعاء جوشن كبير) رات 10:00 سے 12:00 بجے تک

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شيخ عبد الصاحب الطائي کا مذہبی لیکچر رات 12:00 بجے۔

دعاء أبي حمزة الثمالي رات 1:00 سے 2:00 بجے تک۔

وقت سحر کی دعائیں 3:00 بجے۔

اذان اور نماز فجر (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: