سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کے لئے منعقد کئے جانے والے مقابلے (البراعم) میں شرکت کے لئے آخری تاریخ میں توسیع

سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کے لئے منعقد کئے جانے والے مقابلے (البراعم) کی انتظامی کمیٹی نے مقابلے میں شرکت کے لئے آخری تاریخ میں بدھ (شوال 1442 ھ) بمطابق (19 مئی 2021 ء) تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو ایک تعلیمی کارٹون فلم (أحمد والقمر) کے ذریعے سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کی تعلیم دینا اور سورۃ فاتحہ پڑھنے کے دوران کی جانے والی عام غلطیوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ ان غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ ماھر خالد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مقابلے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ شرکاء کو مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کرنے اور مقابلے میں شریک بچوں کی جانب سے کالز موصول ہونے کی وجہ سےکیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں شرکت کے لئے شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اس طرح ہیں:

- مقابلے کے شرکاء کے لئے آڈیو فائل کے علاوہ اپنا نام، تعلیمی قابلیت، شہر اور ٹیلیفون نمبر بھیجنا ضروری ہے۔

- شرکاء کی عمر 15 سال سے کم ہونی چاہئے۔
- آواز واضح ہونی چاہئے۔
- تلاوت نہ بہت تیز ہو اور نہ آہستہ۔
- بھیجی جانے والی آڈیو کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک منٹ ہونا چاہئے۔
- شرکا سورۃ فاتحہ کی صحیح تلاوت کی آڈیو فائل بذریعہ ٹیلیگرام اس نمبرپر 009647602306524 پر بھیجیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: