قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کی جانب سے نئے قرآن کورس کے آغاز کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نے تجوید کے اصولوں پر مبنی نئے قرآن کورس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اس کورس کا تربیتی شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔
- کورس بروز اتوار 5/23/2021 سے شروع ہوگا۔
- کلاسز کا انعقاد ہر ہفتے اتوار اور بدھ کی شام 8 بجے کیا جائے گا۔

اس کورس میں رجسٹریشن کے لئے شرائط درج ذیل ہیں:
1- کورس میں شرکت کے لئے عمر کی کم سے کم حد 17 سال ہے۔
2- رجسٹریشن کے لئے اس لنک پر دستیاب فارم کو پُر کرنا ضروری ہے:
https://forms.gle/aA3FDJWbpXVS9tu27

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: