(عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن میں قرآنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ قرآنک پروجیکٹس سینٹر نے رمضان المبارک کے بعد (عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن میں اپنی قرآنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں محفل قرآن کے انعقاد کے ساتھ ہوا۔
یہ بابرکت محفل تلاوت قرآن پاک اور ایک دینی لیکچر پر مشتمل تھی۔ اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری فیصل مطر الشریفی اور موصل کے ممتاز قاری فارس الحمداني نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ شیخ ڈاکٹر منجد الکعبی نے علوم القرآن کی روشنی میں (تزكية النفس) کے عنوان سے لیکچردیا۔
واضح رہے واضح ر ہے کہ اس تقریب کا انعقاد محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ محفل قرآن کربلا سیٹلائٹ چینلز سے وابستہ القرآن الکریم نیٹ ورک اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کے ذریعے براہ راست نشر کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: