مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) کی جانب سے پہلے طبی فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) کی جانب سے بروز جمعہ (22 شوّال 1442هـ) بمطابق (4 جون 2021) کو پہلے طبی فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں کربلا اور ملک کے دیگر شہروں سے طبی رضاکاروں نے شرکت کی۔ یہ فورم مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا۔

مرکز کی انچارج محترمہ بشرى الكناني نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تعاون سے منعقدہ اس فورم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی، میڈیکل افیئرز ڈویژن کے نگران جواد الحسناوي اور اس ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ "

اس فورم کی اہم سرگرمیاں:
- ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹ سمیت طبی رضاکاروں سے ملاقات، جس میں طبی خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زائرین کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

- سید احمد الصافی کا لیکچر ، اس دوران انہوں نے میڈیکل سائنس کی اہمیت پر زور دیا۔

- میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹراسامہ عبد الحسن کی تقریر ، جس میں انھوں نے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے قیام ، اس کے اہداف اور مستقبل کے منصوبوں اور ان کے محرکات کے بارے میں بات کی۔

- الدیوانیہ گورنریٹ سے ڈاکٹر هيفاء التميمي نے رضاکاروں کی جانب سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے طبی اور انسانی بنیادوں پررضاکارانہ طور پر کام کرنے کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے میڈیکل افیئرز ڈویژن کا شکریہ ادا کیا کہ جس کی وجہ سے انھیں زائرین کی خدمت کا موقع ملا جو کہ ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

- الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) مرکز کی جانب سے خطاب، جس میں متعدد تجاویز، منصوبوں اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محترمہ بشرى الكناني نے مزید کہا: "اس فورم میں شریک طبی عملہ پیش کی جانے والی سفارشات اور تجاویز پرعمل کرتے ہوئے رضاکارانہ طبی خدمات شروع کرے گا اور عملی نتائج کے بارے میں جاننے کے لئے آنے والے دنوں مزید اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے۔ فورم کے اختتام پر تمام رضا کاروں کو اسناد اور شیلڈز پیس کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: