آگ پر قابو پانے کے طریقوں سے متعلق ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سٹاف کے لئے آگ پر قابو پانے کے طریقوں سے متعلق ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

اس کورس کا مقصد انھیں آگ ، اس کے لگنے کے اسباب اور آگ پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ سٹاف کو آگ لگنے والی غلطیوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے آگ لگنے کے امکانات کو کم سےکم کیا جا سکے اور ہنگامی صورتحال میں تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مذکورہ شعبے میں فائر الارم اور آگ بجھانے والے یونٹ کے انچارج انجینئر محمد عبدالرسول حسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: یہ کورس تعلیمی اور عملی تربیتی سیشنز پر مشتمل تھا جو تین دن تک جاری رہا۔ تعلیمی سیشنز کے دوران ٹھوس ، مائعات اور گیسوں کی وجہ سے لگنے والی آگ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور حادثے کے آغاز میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور آگ پر قابو پانے کے طریقوں اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے طریقوں پر لیکچردیئے گئے جبکہ عملی تربیتی سیشنزکے دوران آگ سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور آگ پر قابو پانے کے طریقوں اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے طریقہ کار کی عملی طور پرتربیت فراہم کی گئی۔

اس کورس کے ایک انسٹرکٹر اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی یونٹ کے سربراہ بلال جبار جاسم نے کہا: "یہ کورس شدید گرم موسم میں منعقد کیا گیا ہے، شدید گرمی بھی آگ کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ہر سال ہم اپنے عملے کو آگ سے نمٹنے
اور آگ بجھانے کے طریقوں کے بارے تعلیم اور تربیت دینے میں حصہ لیتے ہیں اور اس کورس کا عملی حصہ شرکاء کے حادثات سے نمٹنے کے خوف کو کم کرتے ہوئے آگ سے نمٹنے اور بجھانے کے بعد اسے ٹھنڈا کرنے میں مہارت دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: