گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کےوفد کا دیالہ گورنریٹ کے متعدد آپریشنل سیکٹرز کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کےوفد نے دیالہ گورنریٹ کے متعدد آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا تاکہ وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے عزم اور حوصلے کو نئی تازگی فراہم کی جا سکے۔ یہ دورہ عراق اور مشرق وسطی کو اب تک کے بدترین دہشت گردوں اور عالم انسانیت کے لیے سب سے خطرناک نام نہاد جہادیوں سے بچانے کے لیےموجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کے جہاد کفائی کے تاریخ ساز فتوی کے صدور کو 7 سال مکمل ہونے کی مناسبت کے ضمن میں کیا گیا۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا۔ دیالہ گورنریٹ کے متعدد آپریشنل سیکٹرز کے اس دورے کے دوران وفد نے پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ / 28 کی قیادت اور جوانوں اور خانقين سیکٹر پر تعینات سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی فراہم کیے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔
پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رپے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاع وطن سے لیکر اب تک اور جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: