کوت انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متنوع اور ممتاز شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکرو ثقافت کوت انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں (250) سے زیادہ متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ بروز پیر 28 جون 2021 سے شروع ہونے والی یہ بین الاقوامی نمائش کوت یونیورسٹی کالج ہال میں منعقد کی جا رہی ہے جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔
یہ بین الاقوامی نمائش کوت یونیورسٹی کالج اور دیوان آف واسط گورنریٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس میں درجنوں مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز شرکت کر رہے ہیں۔
اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي، نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کیجانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔ اس نمائش میں فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ بچوں کے لئے رسائل اور دیگر اشاعتیں بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ ہم نے روضہ مبارک کے انسائیکلوپیڈیاز بالخصوص انسائیکلوپیڈیا برائے فتویٰ مقدس دفاع ، جو حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے شائع کیا گیا ہے، کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "کوت انٹرنیشنل بک فیئر کے منتظمین کی جانب سے ہمیں اس نمائش میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ افتتاح کے موقع پر موجود شرکاء نے ہمارے پویلین کا دورہ کیا اورکوت یونیورسٹی کالج کالج کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طالب الموسوی نےہماری شرکت کو سراہتے ہوئے اسے اس نمائش میں ایک ممتاز اضافہ قرار دیا۔
اس نمائش میں ہمارا سٹال توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور وزیٹرز کی کثیر تعداد یہاں آرہی ہے اور نمائش کے لئے پیش کی جانے والی کتابوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: