القمر کلچرل فورم اس وقت یونیورسٹی آف بابل میں پوسٹ گریجویٹ طلباء کی میزبانی کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم اس وقت یونیورسٹی آف بابل میں پوسٹ گریجویٹ (پی ایچ ڈی) طلباء کے ایک گروپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، " القمر کلچرل سینٹر معاشرے کے تمام طبقات میں ثقافتی امور کے فروغ اور ان کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے عملی اقدامات کرتا ہے اور ان پروگرامز کے ذریعے یونیورسٹی اور اکیڈمک کمیونٹی اور نوجانوں میں ثقافتی بیداری اور رہنمائی کے لئے مختلف طرح کی علمی, فکری و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: " فورم کے منتظمین نے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ان ظلباء کے لئے ایک مربوط پروگرام کا اہتمام کیا ہے، جس میں مختلف فکری و ثقافتی امور پر متعدد لیکچرز ، ورکشاپس اور سیمینارز کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کا دورہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ طلباء کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے القسیم ہال میں لے جایا گیا جہاں ان کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں شرکاء کو قمر کلچرل فورم کی اہم سرگرمیوں اور اہداف کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم تعلیمی،ترقیاتی اور خدماتی منصوبوں کو بھی متعارف کرایا گیا۔
انھوں نے کہا: "اس کے بعد شرکاء کو مذہبی ، تعلیمی، معاشرتی ، فکری اور تربیتی حوالے سےخصوصی لیکچر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: " اس پروگرام میں نوجوانوں کے ثقافتی اور فکری شعور کے فروغ لئے ایک ڈسکشن سیشن بھی رکھا گیا تھا۔ طلباء نے اس ڈسکشن سیشن کے دوران قمر کلچرل فورم کی پیش کردہ سرگرمیوں کے بارے میں مفید مشورے اور تجاویزبھی پیش کیں۔ "
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے نوجوانوں نے (قمر ثقافتی فورم) میں تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں ثقافتی کورسز ، ورکشاپس اور مقامی فورمز منعقد کیے ہیں۔ سماجی ماہرین اور مفکرین کا خیال ہے کہ (قمر کلچرل فورم) باشعور نوجوانوں کو تیار کرنے کے عمل میں ایک اہم اور سنجیدہ اقدام کی نمائندگی کرتا ہے جو مذہبی اور قومی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے قابل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے پروگرام کے شرکاء کو بلا معاوضہ رہائش، طعام، نقل و حمل اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ قمر ثقافتی فورمز کے انعقاد کا مقصد علمی وفکری سرگرمیوں پر مشتمل کورسز اور پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنا اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: