روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین علیہ السلام ای یونیورسٹی کے شعبہ قرآنی علوم کی جانب سے(يعسوب الدِّين) کے عنوان سے منعقد کردہ علمی اور تحقیقی قرآنی مقابلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
شعبہ قرآنی علوم کے سربراہ پروفیسر علی البیاتی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "قرآنی علوم شعبہ نے یہ مقابلہ رمضان المبارک کے اختتام پر شروع کیا تھا، جس کا مقصد قرآن کریم کی علمی اور تعلیمی جہتوں پر تحقیق اور تحریر کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
البیاطی نے مزید کہا: "اس مقابلے میں کل (40) تحقیقی مقالات موصول ہوئے اور ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی نے تمام مقالات کا جائزہ لینے کے شرائط پر پورا اترنے والے چھ مقالات کو کامیاب قرار دیا۔
انھوں نے کہا : "اس مقابلے میں عراق کے علاوہ دیگر ممالک جن میں شام اور سعودی عرب شامل ہیں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس مقابلے کے تمام شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور پہلے تین فاتحین کے لیے قیمتی انعامات بھی ہیں۔"