انجینئرنگ کنسٹرکشن اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ بيارق العمید II کمپلیکس بلڈنگ کا تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ کنسٹرکشن اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بيارق العمید II کمپلیکس بلڈنگ کا تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کمپلیکس کالج آف ڈینٹسٹری / العمید یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے لیے تعلیمی و تربیتی ڈینٹل کلینکس کے طور پر استعمال ہو گا۔
اس پروجیکٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے کہا: "یہ منصوبہ العمید یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کے طلباء کی تربیت کے لیے وقف ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ عمارت تین فلورز پر مشتمل ہے اور ہر فلور پانچ کلینکس ، ایک ریسپشن ہال اور ویٹنگ ہال پر مشتمل ہے۔ اس کمپلیکس کا رقبہ (640) مربع میٹر ہے۔"
اس منصوبے کا پہلا مرحلہ عمارت کے حتمی نقشہ جات اور ڈیزائنز کی تیاری اور ان کی العمید یونیورسٹی کی انتظامیہ سے منظوری پر مشتمل تھا جس کے بعد ہمارے عملے نے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا اور یہاں موجود پرانی عمارت کو منہدم کرنے اورملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا۔"
انھوں نے کہا ، "موجودہ مرحلہ اس منصوبے کا تیسرا مرحلہ ہے اور اس مرحلے میں ابتدائی تعمیراتی کام مکمل کرنے کے بعد عمارت کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے۔ "
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: " اس منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ تیسرے مرحلے کے اختتام پر عمارت میں مختلف سسٹمز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: