روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شیخ کلینی خدماتی کمپلیکس کی انتظامیہ نے عاشوراء کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کے استقبال اور انھیں مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس بارے میں کمپلیکس کے انچارج سید علی مہدی صافی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا کہ روضہ مبارک کی طرف سے ماہِ حزن کے احیاء کے لیے کیے جانے انتظامات کے ضمن میں شیخ کلینی کمپلکس نے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت یکم محرم سے پہلے ہی ہر طرف سیاہ چادریں، تعزیرتی وعزائی بینر اور سیاہ علم آویزاں کر دیے تھے اور کمپلکس کے تمام ہالوں اور خدماتی سائٹس کی مینٹینس کا کام بھی مکمل کر لیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت کمپلکس اور اس کی انتظامیہ ہر حوالے سے زائرینِ عاشوراء کے استقبال اور انھیں خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ کلینی کمپلیکس کربلا شہر کے مرکز سے 17 کلومیٹر دور کربلا بغداد روڈ پر واقع ہے 21104 مربع میٹر رقبہ پر قائم یہ کمپلکس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ان بیرونی سائٹس میں سے ایک ہے کہ جو کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کے لیے تعمیر کی گئی ہیں۔