روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور کا اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے تبلیغی پروجیکٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کرام کے لیے ایک تبلیغی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس تبلیغی پراجیکٹ میں حوزہ کے طلاب، اساتذہ اور بہت سے رضاکار شامل ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کربلا آنے والی اہم شاہراہوں پر تبلیغی مراکز قائم کیے گئے ہیں کہ جو حوزہ علمیہ نجف اور اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندوں زیر نگرانی کام کر رہے ہیں اور زائرین سید الشہداء کو (فقہی - نظریاتی - اخلاقی - تعلیمی - رہنمائی) خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ مراکز نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسس میں بھی کام کر رہے ہیں۔
دینی امور کے سیکشن کے اسٹنٹ ڈاریکٹر شیخ عادل الوکیل نے اس حوالے سے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: زیارت اربعین کا شمار تبلیغ اور رہنمائی کے اہم ترین موسموں میں ہوتا ہے لہذا اس کی اہمیت کے پیش نظر اور زائر کی دینی تعلیم وتربیت اور اس زیارت کے ثمار سے استفادہ کرنے کی خاطر ہم نے زائرین اربعین کے ایک تبلیغی پروجیکٹ شروع کیا ہے اور زائرین کی رہنمائی کے لیے بہت سے مراکز قائم کیے ہیں کہ جن میں سے کچھ کربلا کے راستوں میں روضہ مبارک کے مواکب اور خدماتی کمپلیکسز میں ہیں اور کچھ روضہ مبارک کے صحن میں ہیں۔ اس تبلیغی پراجیکٹ کے ضمن میں درج ذیل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں:

دسیوں لاکھ زائرین کی موجودگی کو ثمر آور بنانے اور ان کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے مذکورہ بالا سیکشن نے پورے حرم میں دسیوں جگہ پر مختلف زبانوں کے جاننے والے علماء کے تعاون سے مراکز قائم کئے ہیں کہ جو زائرین کے چوبیس گھنٹے فقہی، شرعی، عقائدی اور تاریخی سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زیارت اربعین کے حوالے سے تعلیمی و فکری لیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسز میں قائم مراکز میں زائرین کے شرعی سوالات کا جواب دینے کے علاوہ تعلیمی ، رہنمائی اور دینی لیکچرز کا اہتمام بھی ہو رہا ہے۔

زائرین اربعین کی دینی امور میں رہنمائی کے لئے ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے جا رہے ہیں کیونکہ یہ مطبوعات زائرین کی دینی اور نظریاتی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقسیم کی گئیں مطبوعات مراسم اربعین، عام فقہی و دینی مسائل و احکام، پردے سے متعلق احکام [حجاب] اور عبادات سے متعلق ہیں۔

اینھوں نے مزید کہا ، "دینی دروس اور پروگراموں کو سوشل میڈیا اور روضہ مبارک کے میڈیا سیکشن کے توسط سے متعدد چینلز پرنشر کیا جا رہا ہے۔ کوئی بھی فرد ہم سے مندرجہ لنک کے ذریعے بھی سوالات کے جوابات حاصل کر سکتا ہے:

https://alkafeel.net/religious/index.php?add_quest
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: