ملینز مارچ کے راستہ میں بچوں کے لیے قرآنی وثقافتی آرام گاہ

نجف اشرف میں قائم قرآن انسٹی ٹیوٹ کی شاخ نے اربعین امام حسین(ع) کے ملینز مارچ میں شامل بچوں اور ٹین ایجرز میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک کیمپ لگایا ہے کہ جسے (استراحة الزائر القُرآنيّ الصغير) کا نام دیا گیا ہے یہ کیمپ نجف کربلا روڈ پر واقع "موكب العتبتَيْن المقدّستين الحسينيّة والعبّاسية" میں لگایا گیا ہے کہ جہاں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام زائرین کو خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اس کیمپ میں بچوں اور ٹین ایجرز کے لیے مندرجہ ذیل قرآنی و ثقافتی خدمات پیش کی جا رہی ہیں:

🔵 کم عمر زائرین کے لیے قرآنی لیکچرز کہ جن میں معلومات کو انتہائی آسان اور سادہ انداز میں بچوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
🔵 معلوماتی مقابلے اور درست جواب دینے والوں کے لیے انعامات
🔵 محفل قرآن اور قرآن کی تلاوت سکھانے کی نشست
🔵 بچوں کے لیے وہاں موجود بڑی بڑی سکرینز پر قرآنی ثقافت کے موضوع پر شارٹ فلموں اور دستاویزی فلموں کو بھی لگایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی وہاں بچوں کے لیے بہت سی قرآنی سرگرمیاں موجود ہیں کہ جن کا مقصد بچوں میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: