الکفیل سکاؤٹ کی اربعین کے دوران طبی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کی الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مختلف طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد ارکان اس وقت زیارت اربعین کے دوران طبی اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک کے طبی امور کے شعبہ کے سربراہ اور اربعین کے میڈیکل پلان کے انچارچ نے بتایا ہے کہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے طبی ارکان اس وقت پورے روضہ مبارک میں ہر جگہ موجود ہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں الکفیل سکاؤٹس کا کام ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ علی حسین عبد زید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ میڈیکل پلان میں شامل سکاؤٹس طبی سکولوں اور کالجوں کے طلاب ہیں کہ جنہیں اربعین کے لیے پہلے خصوصی تربیت دی گئی تھی اور ان میں بہت سے ارکان گزشتہ سالوں کے دوران پہلے بھی اربعین کے دوران طبی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل سکاؤٹس کے سینکڑوں ارکان طبی خدمات کے علاوہ بھی ان دنوں اپنی دیگر صلاحیتوں کو عملی طور پر بروے کار لاتے ہوئے روضہ مبارک کی خدماتی سائٹس میں زائرینِ اربعین کی خدمت میں کوشاں ہیں اور زائرین کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں دیگر افراد کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

الکفیل سکاؤٹ زیادہ تر جن کاموں کو سرانجام دے رہے ہیں ان میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم، صفائی، زائرین پہ معطر پانی کا چھڑکاؤ، سائٹس کے گیٹ پہ زائرین کا استقبال، الکفیل سکاؤٹ کی تصویری نمائش، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام مہدی(ع) کے حوالے سے ہونے والے مقابلے کی نشر واشاعت.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: