الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی 115 خواتین سکالرز نے زائرات کو دینی خدمات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج بشری کنانی نے بتایا ہے کہ خواتین کی دینی، فکری اور ثقافتی رہنمائی کے لیے ہمارے شعبہ نے 115 خواتین سکالرز اور معلمات کی خدمات فراہم کیں کہ جنہوں نے 5 صفر سے ہی روضہ مبارک کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائراتِ اربعین کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
خواتین سکالرز نے متعدد مقامات پر دینی سوالات کے جوابات کے لیے مستقل پوائنٹس بنا رکھے تھے کہ جہاں زائرات کا مسلسل رش دیکھا گیا۔
وضو اور عبادتی اماکن میں معلمات موجود رہیں کہ جہاں انھوں نے زائرات کی ان امور میں رہنمائی کی۔
دینی وعقائدی دروس کہ جن میں زائرات کی بڑی تعداد مسلسل شرکت کرتی رہی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: