کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں (12،400) مواکب نے شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی مواکب کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے بتایا ہے کہ اس سال کربلا گورنریٹ کی حدود میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں (12،400) مواکب نے شرکت کی کہ جن میں سے 63 غیر ملکی مواکب بھی ہیں اور یہ سب وہ مواکب ہیں جو ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں لہذا چہلم میں شریک وہ خدماتی وعزائی مواکب جو ہمارے سیکشن میں شریک نہیں وہ مذکورہ بالا اعداد وشمار میں شامل نہیں ہیں اور ان کی تعداد بھی سینکڑوں بلکہ ہزاروں میں ہے۔

انھوں نے مزید بتایا: اربعین کے احیاء میں شامل مذکورہ بالا مواکب تین اقسام پر مشتمل ہیں:
1:- خدماتی مواکب کہ جنہوں نے کربلا گورنریٹ کی حدود میں زائرین کے لیے کھانے، پینے، رہائش اور دیگر ضروری سروسز کے انتظامات کیے۔
2:- عزائی مواکب کہ جنہوں نے مراسم عزاء میں شرکت کی اور ماتم اور زنجیر زنی کے جلوس برآمد کیے۔
3:- بہت سے مواکب ایسے بھی ہیں کہ جنھوں نے ناصرف زائرین کو خدمات فراہم کیں بلکہ مراسم عزاء میں بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: