الکفیل یونیورسٹی میں رسول خدا(ص) کے یوم رحلت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل یونیورسٹی میں رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم رحلت کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں یونیورسٹی کے چانسلر، ان کے اداری اور علمی معاونین اور یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی کے شیخ طوسی ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء سے سید جعفر مروّج نے خطاب کیا اور رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض اُن صفات اور فضائل کا ذکر کیا کہ جو تمام انبیاء اور رسولوں میں سے کسی میں بھی موجود نہ تھے۔

انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کی سیرت طیبہ میں موجود ہمارے لئے ہدایات، اسباق، مواعظ اور احکامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت(ص) کی زندگی ہم مسلمانوں کے لیے آئین اور نمونہ عمل کا درجہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی میں اہل بیت(ع) سے وابستہ تقریبا تمام مناسبات کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جن میں سے ایک یہ مجلس عزاء بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: