العمید یونیورسٹی میں منقعد ہونے والی دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس اختتام پذیر

آج دوپہر بروز جمعرات (12 ربیع الثانی 1443ھ) بمطابق (18 نومبر 2021) کو العمید یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرا اور آخری دن دو مراحل پر مشتمل تھا۔ کانفرنس کے پہلے مرحلے میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے طبی ماہرین اور اسکالرزکی جانب سے ٩ موضوعات پر ڈسکشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تمام موضوعات طبی میدان میں تحقیق و ترقی سے متعلق تھے۔

کانفرنس کا دوسرا مرحلہ اختتامی تقریب پر مشتمل تھا۔ اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اور العمید یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مؤيّد الغزالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دوروزہ کانفرنس کےاختتام پر تمام حاضرین، محققین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری کانفرنس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیااورطبی تحقیق و ترقی سے متعلق تین سو پینتالیس مقالات پیش کئے۔"

اس کے بعد العمید یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر میثم حمید القنبر نے کانفرنس کی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا: "یہ ضروری تھا کہ ایسی سفارشات سامنے لائی جائیں کہ جو ایک روڈ میپ کی مانند ہوں اور سائنسی تحقیق کے ذریعے ہم صحت مند اور محفوظ ماحول کے حصول کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، امید ہے کہ متعلقہ حکام ان سفارشات پر عمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: