روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سٹاف نے باب امام حسن(ع) کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے کہ جو باب قبلہ کے بعد روضہ مبارک میں داخلے کا دوسرا بڑا بیرونی دروازہ ہے، اور یہ ما بین الحرمین میں کھلتا ہے۔
اس دروازہ کی تنصیب کے کاموں کے نگران انجینئر علی سلوم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہم نے جس دروازے کو نصب کرنے کا کام شروع کیا ہے اس کا ڈیزائن اور اسی طرح سے اسے بنانے کا کام عراقی ماہرین کے ہاتھوں انجام پایا ہے، اس کی فنی اور معیاری خصوصیات کے علاوہ جو بات اسے باقی دروازوں سے منفرد بناتی ہے وہ اس پر ہونے والا نقش ونگار کا کام ہے کہ جنھیں روضہ مبارک کے داخلی حصوں سے اخذ کیا گيا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دروازہ دو طاقوں پر مشتمل ہے جن میں ہر ایک کی چوڑائی 2.72 میٹر، اونچائی 3.45 میٹر اور موٹائی 10 سینٹی میٹر ہے۔ یہ اعلی معیار کی لکڑی (برمی ساگوان) سے بنایا گیا ہے اور اس کا وزن (4 ٹن) ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دروازہ کو لکڑی کے ایک فریم میں نصب کیا گیا ہے کہ جس کی چوڑائی (5.95 میٹر)، اونچائی (3.75 میٹر) اور موٹائی (30 سینٹی میٹر) ہے۔