قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے اسلامی تعلیم کے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے اسلامی تعلیم کے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے 25 پروفیسرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

یہ کورس محکمہ تعلیم الہندیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا اور قرآن مرکز الہندیہ برانچ کے پروفیسرز اور ماہرین نے قرات، تجوید، علوم القرآن سمیت فقہ اور عقائدی موضوعات پر تعلیمی و تربیتی لیکچرز پیش کئے۔
یہ کورس دو دن تک جاری رہا اور قرآن و اہلیبت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے الہندیہ برانچ کی جانب سے اسکولوں میں منعقد کی جانے والی قرآنی سرگرمیوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

اس کورس کا مقصد اساتذہ کے علم میں اضافہ اور انہیں تلاوت و تجوید کے قواعد اور تکنیکس کے میدان میں مہارت فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: