قرآن مرکز بابل برانچ کے وفد کا ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بابل گورنریٹ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ کے ایک وفد نے بابل گورنریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا دورہ کیا، جس کا مقصد باہمی تعاون کو مستحکم کرنا اور گورنریٹ میں مشترکہ قرآنی منصوبوں کا قیام شروع کرنا تھا۔

اس دورے کے دوران دونوں اداروں نے گورنریٹ میں مشترکہ تعاون کے قرآنی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان منصوبوں میں اسلامی تعلیم کے اساتذہ اور اسکولوں کے طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کورسز، سیمینارز، مقابلوں اور ورکشاپس کا انعقاد شامل ہے۔

بابل گورنریٹ کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پیش کردہ علمی و فکری اقدامات اور قرآنی منصوبوں کا شکریہ ادا کیا اور قرآنی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: