قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے دینی علوم کے طلباء کے لیے علمی تحقیق پر ایک تحریری کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے دینی علوم کے طلباء کے لیے اپنے قرآنی منصوبوں کے ضمن میں علمی تحقیق پر ایک تحریری کورس کا انعقاد کیا ہے۔
یہ کورس علمی تحقیق کے خواہاں اور تحریر کے طریقہ کار و اصولوں کو سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لئے مفید اور اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے دینی علوم کے طلباء کو غلطیوں سے مبرا علمی تحقیق اور معیاری تحریر لکھنے میں مدد ملے گی۔
اس کورس میں حوزہ علمیہ نجف کے (30) شرکت کر رہے ہیں۔
کورس کے اختتام پر گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کورس کے شرکاء کو قرآن مرکز کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: