کربلا گورنریٹ کی مرکزی لائبریری کے ہال میں دار المامون برائے ترجمہ و اشاعت کی طرف سے منعقد ہونے والی کتابی نمائش روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے جمعيّت العميد برائے علمی و فکری امور کی کتابوں سے مزین ہے کہ جن میں ایک بڑی تعداد جمعیت العمید کے ترجمہ سیکشن کی طرف سے ترجمہ وشائع کردہ کتابوں کی ہے۔
جمعیت العمید میں ترجمہ سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر غازی موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا: کہ جب ہم نمائش دیکھنے کے لیے گئے تو وہاں ہمارے سیکشن کے مترجمین کی ترجمہ کردہ کتابوں کو سب کے لیے مرکز نگاہ بنے ہوئے پایا۔
اس نمائش میں ہمارے سیکشن کی جو کتابیں رکھی گئی ہیں ان میں سرفہرست کتاب (السيد السيستاني -دام ظلّه الوارف- قبلة الأنظار) اور کتاب (مئة عام من الترجمة في العراق) ہیں کہ جن میں سے پہلی کتاب اعلی دینی قیادت کے ایسے بیانات اور فتاوے پر مشتمل ہے کہ جن کی روشنی میں اہل عراق نے مشکل ترین حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اس ملک کی حفاظت کی۔ جبکہ دوسری کتاب میں عراقی سرزمین پر کتابوں کے ترجمہ کی تاریخ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔