الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کے ضمن میں جامعہ کربلا کے طلباء کی میزبانی

کربلا یونیورسٹی کے کالج آف اپلائیڈ سائنسز کے طلباء پر مشتمل وفد نے منگل کی صبح روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے۔
وفد نے سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک العمید یونیورسٹی دورہ کیا۔ العمید یونیورسٹی کےصدر پروفیسر ڈاکٹر معید الغزالی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے یونیورسٹی کے کلاس رومز، لیبارٹریز اورمتعدد سیکشنز دیکھے۔
اس کے بعد وفد نے خیرالجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور اس پروجیکٹ کی تفصیلی بریفنگ کے علاوہ کمنی کی جدید پروڈکشن لائنز اور میکانزم کے بارے میں بھی معلوموت حاصل کیں۔
وفد نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس کی نرسریز کا بھی دورہ کیا۔
طلباء کے وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری کا شرف حاصل کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے ساتھ اس دورے کا اختتام کیا۔
دورے کے اختتام پر وفد میں شامل ڈاکٹر منال نے یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر منال نے روضہ مبارک کی کامیابیوں اور منصوبوں کی مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ہمارے لئے درست سمت متعین کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انھوں نےامید کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ دورے جاری رکھے جائیں گےاور اس دورے کے نتیجے میں کربلا اور العمید کی یونیورسٹیوں کے درمیان بھی سائنسی اور علمی تعاون قائم ہو گا-.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: