روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ کے العمید ہائی اسکول فار گرلز نے محکمہ صحت نجف کے تعاون سے اپنے طالبات اور تدریسی ، انتظامی اور سروس اسٹاف کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے کہا، "یہ ویکسینیشن مہم ان طالبات اور سٹاف کے لئے تھی جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی۔ ایسی طالبات کو ان کے والدین سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد انھیں کویڈ 19 سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔"
انہوں نے کہا، "یہ مہم عراقی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے احکامات اور ویکسینیشن کے لئے خصوصی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔ کیونکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکولوں میں تمام کلاسز اور سرگرمیوں کا حضوری انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔"
الکعبی نے جاری رکھا، "یہ مہم العمید ایجوکیشنل گروپ کے اسکولوں کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایک صحتمندانہ ، محفوظ اور مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ تمام دنیا میں اس وبا کا پھیلاؤ جاری ہے اور اس لئے العمید گروپ آف سکولز نے طلباء کو وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ طلباء ، سٹاف اور ان کے اہل خانہ کی صحت کی حفاظت کی جا سکے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور تعلیمی سال کو بیماروں کے بغیر جاری رکھا جا سکے۔"