المثنی گورنریٹ کے یتیم بچوں پر مشتمل گروپ الجود کلچرل فورم کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الجود کلچرل فورم نے المثنی گورنریٹ کے یتیم بچوں پر مشتمل ایک گروپ کی میزبانی کی۔ الجود کلچرل فورم کی جانب سے ان بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد ان کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
یہ فورم الکفیل یوتھ پراجیکٹ کا حصہ ہے، جو روضہ مبارک حضرت عباس (ص) کے میں پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے، اور اس کا مقصد مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی میزبانی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مزید محنت، اعلیٰ تعلیمی اور سائنسی درجات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس پروگرام کے نگران جناب سجاد حسین خلف نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہنرمند اور محنتی طلبہ کی میزبانی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارے فورم کا بنیادی مقصد ہے ۔"
انہوں نے مزید کہا، " ہم نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا جو رہنمائی، مذہبی اورتعلیمی موضوعات اور حب الوطنی پر مبنی پر متعدد لیکچرز، ورکشاپس اور ڈسکشن سیمینارز سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل نرسری اور العباس ریزیڈنشل کمپلیکس شامل ہیں۔ اس پروگرام کے اختتام پر طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام میں حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔ جس کے بعد بچوں نے روضہ مبارک کے مضیف میں ظہرانہ تناول کیا اور وفد کو روضہ مبارک کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: