حضرت ام البنین(ع) کے یوم وفات کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عزائی پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے

حضرت عباس(ع) کی والدہ حضرت ام البنین(ع) کے یوم وفات کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عزائی پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔

شعبہ خطابت حسینی کی جانب سے روضہ مبارک کے صحن میں تین روزہ مجالس عزاء منعقد کی جا رہی ہیں جس کا آغاز بروز ہفتہ (11 جمادی الثانی) سے ہو چکا ہے اور یہ (13 جمادی الثانی) تک جاری رہے گی۔

اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی مجالس میں صبح کے وقت برپا ہونے والی مجلس عزاء سے شیخ ہادی زنجیل خطاب کر رہے ہیں جبکہ شام کی مجلس کے ذاکر سید نصرت قشاقش ہیں اور نوحہ خوانی کے فرائض مشہور عربی نوحہ خواں باسم کربلائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جمادی الثانی (64 ہجری) کو تاریخ کی عظیم خاتون جناب ام البنین(ع) نے اس دنیا کو خیر باد کہا اور مدینہ میں وفات کے بعد جنت البقیع میں دفن ہوئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: