روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تکنیکی عملے نے حرم مطہر سے ملحقہ اہم ترین سڑک شارع جمہوریہ کی ترقی ، بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔
شارع جمہوریہ باب طواریج سے شروع ہو کر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک مرکزی راستے باب قبلہ کے انٹرسیکشن پوائنٹ تک جاتی ہے اور روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے اور خصوصی ایام زیارت کے دوران یہاں زائرین کا رش بےانتہا بڑھ جاتا ہے۔ اس سڑک کا کچھ حصہ محکمہ کے عملے نے پہلے ہی مکمل کر لیا، اور اسے ایک ماڈل اسٹریٹ بنایا جو زائرین کی تعداد اور ان کی نقل و حرکت کو ایڈجسٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر زیارت عاشورہ پر تواریج کے ماتمی جلوس کے دوران۔
بلدیہ کربلا، کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے علاوہ تعمیراتی مشینری اور آلات ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے شروع کیے گئے کاموں کو انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں مطلوبہ وضاحتوں اور ڈیزائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا،جن میں پروجیکٹ سپورٹ سسٹمز کی ٹرانسمیشن لائنز (بجلی، روشنی، مواصلات اور وغیرہ) بھی شامل ہیں، کو سڑک کے دونوں اطراف نصب کیا جا رہا ہے۔ ان ٹرانسمشنزلائنز کی تنصیب کے بعد پروجیکٹ کے دوسرے مراحل پر کام شروع کیا جائے گا۔"
کربلا کے مقدس روضوں سے متصل تمام مرکزی راستوں اور داخلی راستوں کی تعمیر نو، تزیئن و آرائش اور مرمت اور پرانے شہر کو خوبصورت بنانا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں کا حصہ ہے اور یہ منصوبہ ان راستوں کی عمومی شکل میں کسی بنیادی تبدیلی کے بغیر مکمل کیا جا رہا ہے۔












