روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام علی الہادی علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے امام علی الہادی علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مجالس عزاء تین دن تک جاری رہیں گی۔

یہ تین روزہ سالانہ مجالس عزاء ہر روز صبح اور شام کو روضہ مبارک کے صحن اطہر میں برپا کی جا رہی ہیں جن میں زائرین کرام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کر رہے ہیں۔

شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ شيخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ امام علی الہدی علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد منعقد کی جانے والی یہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔۔
ان سالانہ مجالس کے مارننگ سیشنزسے معروف خطیب الشيخ ضياء العبادي جبکہ ایوننگ سیشنز سےشيخ رضا الطويرجاوي خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب بیان کر رہے ہیں اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔"

ہر مجلس کے اختتام پر ملک کے نامور نوحہ خوان جناب حيدر السعد اور علي الوائلي الكربلائي امام علیہ السلام کے مصائب اور شہادت کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: