واسط یونیورسٹی سے منسلک کالج آف آرٹس اینڈ لٹریچر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طلباء روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی میزبانی کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں واسط یونیورسٹی سے منسلک کالج آف آرٹس اینڈ لٹریچر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طلباء پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔
مذکورہ ڈویژن میں یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ، جناب منتظر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ پروگرام دو دن تک جاری رہا۔ طلباء نے مقامات مقدسہ کربلا کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا جن میں کربلا سیٹلائٹ چینل، الروضہ الحسینیہ ریڈیو، الکفیل ٹیکنیکل پروڈکشن سینٹر، مركز حقيبة المؤمن اور العمید ایجوکیشنل کمپلیکس شامل ہیں۔ طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی بعد روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ طلباء نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔

روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے (معاشرے پر میڈیا کے اثرات) اور (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی میڈیا سرگرمیاں) کے عنوان سے دو سائنسی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی طرف سے طلبا کو متبرک تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دورے کے اختتام پر طلباء نے یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ دورے جاری رکھے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: