وليد الكعبة (عليه السلام) ثقافتی مقابلے کی انتظامی کمیٹی نے اس مقابلے کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا کہ اس مقابلے کے دس فاتحین کا تعین (12 رجب 1443ھ) بمطابق (14 فروری 2022 ) بروز پیر شام سات بجے مابین الحرمین میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کے دوران بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔
انعام حاصل کرنے کے لئے فاتح کو مذکورہ تقریب میں اپنے شناختی دستاویزات کے ساتھ موجود ہونا ضروری ہے،بصورت دیگر اسی قرعہ اندازی کے ذریعے دوسرے فاتح کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس مقابلے کے فاتحین کے لئے انعام مشتمل ہے:
- 250000 ڈھائی لاکھ عراقی دینار۔
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تبرکات اور تحائف پر مشتمل پیکٹ۔
واضح رہے کہ آج شام تک مقابلے میں حصہ لینے والوں کی تعداد (2935) تھی، جبکہ تمام سوالات کا درست جوابات دینے اور تمام شرائط پر پورا اترنے والے شرکاء کی تعداد (531) تھی۔
درست جوابات دینے والے تمام شرکاء کے نام خبر میں موجود ہیں۔










