مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے 70 سالہ مریض کے فیمر میں پیچیدہ فریکچر کی فکسنگ کے لئے کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے 70 سالہ مریض کے فیمر میں پیچیدہ فریکچر کی فکسشن کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں آرتھوپیڈکس، فریکچر اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم ایک 70 سالہ مریض کے فیمر میں پیچیدہ فریکچر کی فکسشن کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ چونکہ مریض ذیابیطس سمیت متعدد طبی مسائل میں مبتلا ہے اس لئے اسے جنرل اینستھیزیا نہیں دیا جا سکتا تھا۔ ہم نے مریض سے متعلق تمام ٹیسٹوں کاجائزہ لینے کے بعد مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پیچیدگیوں کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ "

ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد مریض اگلے دن اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو گیا تھا اور مریض کی طبی حالت مستحکم ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: