قرآن یونٹ کی جانب سے عقيلة الطالبيّين حضرت زینب (عليها السلام) کے یوم شہادت پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کو منانے کے لئے ایک مجلس عزا برپا کی گئی۔ یہ مجلس عزا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی کاظم بیسمنٹ میں منعقد کی گئی تھی۔ اس مجلس عزا میں خواتین زائرین اورطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ آئمہ اطہار علیہم السلام کے ایام شہادت اور ایام ولادت کے موقعوں پر خواتین کے مجالس عزا اور دوسری تقاریب کا بطور خاص انعقاد کرتی ہے تاکہ ان مجالس اور تقاریب کے ذریعے ائمہ اطہار علیہم السلام کی پاک اور روشن زندگی اور تعلیمات پر علمی،تحقیقی اور تعلیمی لیکچرز دئیے جاسکیں۔

مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں اور واقعہ کربلا اور اسلام کی حیات نو میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں ایک جامع لیکچرز دیا گیا۔ مجلس عزا کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اورمراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد دعائے فرج پڑھ کر تعجیل ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآنی یونٹ ان سرگرمیوں اور تقاریب کے قیام کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: