یتیم بچوں کا ایک گروپ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے کربلا گورنریٹ کے یتیم بچوں پر مشتمل (75) رکنی گروپ کی میزبانی کی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پر جشن میلاد امام علی علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر منعقد کیا گیا۔ "

انہوں نے مزید کہا: " الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے ان بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا گیا تھا جو متعدد تفریحی اور ادبی سرگرمیوں سمیت ، مصوری اور سوال و جواب کے مقابلوں پر مشتمل تھا۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں نے روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے مضیف میں ظہرانہ تناول کیا جس کے بعد بچوں کو روضہ مبارک کی جانب سے تحائف اور کپڑے پیش کئے گئے۔ "

اپنی بات کے اختتام پر انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اس بابرکت اور پر مسرت موقع پر ان بچوں کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا اور معاشرے میں ان کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد نے ان بچوں کے چہروں پر جو خوشی اور مسکراہٹ بکھری وہی ہمارے اس پروگرام کا حاصل اور کامیابی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: